زامران: فورسز کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

283

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطبق کیچ کے علاقے زعمران میں مرو کے مقام پر فورسز کیمپ کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ حملہ آور موقعے سے فرار ہوگئے۔

تاہم فورسز حکام کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے گذشتہ روز بھی زامران کے علاقے ابوشی میں ایف سی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم لشکر بلوچستان نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔