دکی: ہوٹل میں آگ بھڑکنے سے بچے سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی

285

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں پرانا سبزی منڈی کے قریب ہوٹل میں گیس سلنڈر لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑکنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والوں میں محمد یعقوب ولد رضا خان بلوچ سکنہ کلی پرانا دکی،خدائے نور ولد قلندر ونیچی سکنہ کلی پرانا دکی اور نصراللہ ولد محمد رضا قوم ونیچی سکنہ چوتیر شامل ہیں۔

تمام زخمی سول ہسپتال دکی منتقل کردیئے گئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

دریں اثناء دکی ہی میں پرانی سبزی منڈی کے مقام پر واقعے ٹرک اڈے میں نوجوان سرفراز خان ولد محمد یامین لونی سکنہ چھاونی محلہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے لاش سول ہسپتال دکی منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔