دکی: کنویں میں زہریلی گیس کے باعث 3 مزدور جانبحق

169

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں حادثے کے باعث تین مزدور جانبحق ہوگئے۔

حادثہ دکی تھل کے قریب پژہ موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مزدور کنویں میں کام کررہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا جانبحق ہونے والے مزدور کنویں کی صفائی کیلئے اترے تھے اور تینوں مزدور دم گھٹنے سے جانبحق ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جانبحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ماموں شامل ہے جن کی شناخت عبدالخالق، عبدالرازق اور خان محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔