دالبندین: تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک 3زخمی

82

حادثہ ضلع چاغی کے علاقے یک مچھ کے قریب پیش آیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین سے ساٹھ کلو میٹر مغرب کی جانب واقع علاقے یک مچھ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر تعمیراتی کمپنی کی تیز رفتار گاڑی الٹ گئی۔

گاڑی الٹنے سے پاکستانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئیں ۔

مقامی انتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد اسپتال  منتقل کردیا ۔

 ہسپتال عملے  ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد
شدید زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا ۔