خضدار : ٹریفک حادثے میں 4 افراد جانبحق 20 زخمی

194

بلوچستان میں خستہ حال سٹرکوں کیوجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کاکا ہیر میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد جانبحق جبکہ 20 سے زائد  زخمی ہوئیں ہیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی نے اسپتال میں ایمرجنسی نافز کرکے ایمبولینس روانہ کردی ۔

 مقامی انتظامیہ نے جانبحق  و زخمی ہونے والوں کو  وڈھ اسپتال منتقل کیا جبکہ شدید زخمیوں کو خضدار منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خستہ حال اور تنگ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے بھی آئے روز ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔