خضدار: بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

145

خضدار میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف زمینداروں کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں بجلی کی مصنوعی بحران، موسمی خو د ساختہ طویل لوڈ شیڈنگ ، وڈھ واپڈا کی ناقص منصوبہ بندی اور موجودہ لائن سپرنٹنڈنٹ کے تبادلہ کے خلا ف زمیندار ایکشن کمیٹی وڈھ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے بازار میں واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرے نے وڈھ پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کی۔

مظاہرے کی قیادت سابق چیئر مین تحصیل میونسپل کمیٹی وڈھ میر امام بخش مینگل اور زمیندارحمداللہ چھٹو کررہے تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ کے زمینداروں اور شہریوں کے ساتھ واپڈا کا یہ کوئی نیا کھیل نہیں ہے بلکہ ہر سال اپریل کے مہینے میں وڈھ کے زمینداروں کے معاشی قتل عام کیلئے ایسا ہی کھیل کھیلا جاتا ہے جو کہ واپڈا کے اہلکاروں کا اپنا خود ساختہ طریقہ ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ لائن سپرنٹنڈنٹ کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے اور اگر انہیں فور ی طور پر ہ نہیں ہٹایا گیا تو ہم وڈھ کے عوام اور دیگر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو ساتھ ملا کر واپڈا کے خلاف ایک منظم تحریک آغاز کرینگے اس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہوگی ۔

مظاہرین نے کہا کہ وڈھ گریڈ کے اندر بجلی ہمیشہ دستیاب ہونے کے باوجود کہ صارفین کو مناسب طور پر دینے سے واپڈا کے اہلکار ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جو کہ ان کیلئے باعث شرمندگی کا مقام ہے، گریڈ کے اندر سے فیڈر وں کی وولٹیج کو واپڈا کے ذمہ دار خود کنٹرول کر رکھے ہیں اس وجہ سے بجلی کی وولٹیج کم ہورہی ہے ۔ اس کے علاو ہ ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ جب سے موجودہ لائن سپرنٹنڈنٹ نے وڈھ میں چارج سنبھالا ہے یہاں کے لوگوں کے ساتھ معتصبانہ رویہ اپنارہا ہے اور ہم اپڈا کے آعلی آفیسران نے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں یہاں سے فوری طور پر ٹرانسفر کرکے اہل علاقہ کو ان سے نجات دلائیں۔

واضح رہے گذشتہ روز تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر کے مقام پر مین آر سی ڈی شاہراہ کو زمینداروں نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجاً ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کردیا تھا۔

مین شاہراہ کی بندش کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھی جس کے باعث مسافروں اور دیگر افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔