تنظیمی ساتھی سرمچار ثناء اللہ شہید ہوگئے – بی ایل ایف

366

سرمچار ثنا جبران کی شہادت میں ملوث افراد نشانے پر ہیں – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تمپ کے علاقے ملک آباد میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے سرمچار ثناء اللہ عرف جبران سکنہ کونشقلات تمپ شہید ہوئے۔

وہ 2014 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے مسلح جد و جہد میں بلوچستان کی آزادی کیلئے بر سرپیکار تھے۔ ہم انہیں سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کی شہادت میں ملوث گروہ اور اس کے کارندوں کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل ہوگئی ہیں۔ مند اور تمپ میں نئے اور پرانے کئی کارندے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور بلوچوں کی مخبری اور شہادت میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

وہ پاکستان کے نام نہاد جشن اور تقریبات میں پاکستانی فوج سے زیادہ دلچسپی اور سرگرمی دکھاتے ہیں۔ ان سب کی معلومات بی ایل ایف کے پاس موجود ہیں اور ان کے کارندے ہمارے نشانے پر ہیں۔

یہ چہرے نہایت معروف اور واضح ہیں لہٰذا عام لوگ ان سے دور رہیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔