تربت: سی پیک روڈ پر حملے میں 2 انجینئرز سمیت متعدد اہلکار ہلاک کیئے – بی آر اے

315

تربت ٹو مند سی پیک روڑ پر کام کرنے والے انجینئرز و اہلکاروں پر میر آباد کے مقام پر حملہ کرکے متعدد ہلاک و زخمی کردیئے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے آج صبح تربت کے علاقے میر آباد میں تربت ٹو مند سی پیک لنک روڈ پر کام کرنے والے اہلکاروں کی گاڑی پر اس وقت حملہ کردیا جب ایک فوجی چوکی کے نزدیک کام پر جارہے تھے حملے میں دو انجینئروں سمیت متعدد کارندے ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فورسز نے مقامی آبادیوں میں چھاپے مارکر عام بلوچوں کو زد کوب کیا۔ ہم مقامی ٹیھکداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اس روڈ کے پروجیکٹ پر کام کرنے سے گریز کریں ورنہ ہم ان کے مشینری کے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہونگے۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ ہم قبضہ گیر پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک پر واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان میں سی پیک سمیت دیگر استحصالی پراجیکٹس بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر قابل قبول نہیں ہے اور ان استحصالی پراجیکٹس سمیت قابض فورسز پر بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔