تربت : بلیدہ روڑ پہ آئل ٹینکر پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

236

مسلح موٹر سائیکل سواروں نے تیل سے بھرے گاڑی کو روک کر ڈرائیور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تربت کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تربت بلیدہ روڑ پہ تیل لے جانے والی ٹینکر کو روک کر اس کے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔

آئل ٹینکر ڈرائیور کی شناخت  نوراحمد کے نام سے ہوئی جسے شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔

مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سڑک سے روزانہ درجنوں تیل کی گاڑیاں اندرون بلوچستان آتے اور جاتے ہیں ۔