بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ تین اہلکار ہلاک ہوئے – آئی ایس پی آر
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی مطابق بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ سیکٹر رکشکری پر بھارت کے جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں پاکستانی فوج کے صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز الله اور سپاہی شاہد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا-
آئی ایس پی آر کے مطابق صوبیدار محمد ریاض کا تعلق جھنگ، لانس حوالدار عزیز کا تعلق نوشہرو فیروز اور سپاہی شاہد منصب ایبٹ آباد کا رہائشی تھا۔