بولان: پکنک منانے والے 9 افراد پانی میں ڈوب گئے۔

146

ڈوبنے والے افراد میں سے ایک جانبحق شخص کی لاش نکال لی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں پیر غیب کے مقام پر پکنک منانے کے دوران 9 افراد پانی میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے نو افراد میں سے آٹھ افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ جانبحق ہونے والے ایک شخص کی لاش کو بھی نکالا گیا ہے۔

جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت نعیم گہرامزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پیر غیب کے مقام پر پانی میں ڈوبنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں اب تک کئی افراد کی جان جاچکی ہے۔