بولان: فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

441
File Photo

فورسز کو نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز پر حملہ بولان کے علاقے مارگٹ میں کیا گیا جس کے نتیجے میں فورسز جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چین و پاکستان گوادر سمیت بلوچستان سے اپنی فوج نکال لیں – براس

سرکاری ذرائع سے تاحال نقصانات کے حوالے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بولان کے علاقے مارگٹ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ گذشتہ سال کے اواخر میں ایک بم حملے میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔