بولان: سنائپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

222

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دن بولان میں فورسز پر ہونے والے سنائپر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گذشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے جالڑی تنک کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پر سنائپر سے حملہ کرتے ہوئے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ سرزمین سے دشمن کے قبضے کے خاتمے اور مکمل قومی آزادی تک بلوچ لبریشن آرمی مختلف جنگی حکمت عملیوں سے دشمن کو بلوچستان کے ہر کونے میں نشانہ بناتی رہے گی۔