بلوچ قومی گلوکار میر احمد بلوچ کا بیٹا تاحال لاپتہ

1066

وی بی ایم پی نے کیس صوبائی حکومت کے پاس جمع کردی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ قومی گلوکار میر احمد بلوچ کا بیٹا 7 مہینے گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق 31 اگست 2018 کو ضلع نوشکی سے لاپتہ کیئے گئے مستونگ کے رہائشی بلال احمد ولد میران بخش عرف میر احمد بلوچ کا کیس لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پاس جمع کرادی ہے۔

بلال احمد کی گرفتاری فورسز نے میڈیا میں ظاہر کی تھی۔

وی بی ایم پی کا کہنا ہے کہ لاپتہ بلال احمد کی تفصیلات درج کرکے کیس صوبائی حکومت کے پاس جمع کرادی گئی ہے۔

یاد رہے لاپتہ بلال احمد کو نوشکی سے فورسز نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ پکنک منانے نوشکی گئے ہوئے تھیں جبکہ حراست میں لیئے جانے کے بعد ان کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی تھی لیکن اس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے۔