بلوچستان :22 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

175

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں 22 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا ۔

مقامی حکام کے مطابق ضلع پشین کے زرک ڈیم میں ڈوب کر جانبحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو 28 گھنٹے بعد نکال لیا گیا ، لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

زرک ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو تلاش کرنے کے لیےکوئٹہ سے پی ڈی ایم اے کی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ ضلع پشین میں ریسکیو نظام نہ ہونے کے باعث ایسے واقعات میں لوگوں کی مدد نہیں کی جاسکتی۔