بلوچستان: 150 ہندو یاتری سیلابی ریلے میں پھنس گئے، ایک ہلاک

639

بلوچستان کے ضلع کچھی کے پہاڑی علاقوں میں 150 ہندو یاتری سیلابی ریلے میں پھنس گئے جبکہ حادثے میں جانبحق ایک یاتری کی لاش مل گئی ہے۔

مقامی کے ذرائع کے مطابق ہندو یاتری 11 اپریل کو اپنے مذہبی رسومات ویساقی منانے ہری سر مندر گئے تھے، ہندو یاتری اونٹوں پر اپنے مذہبی مقامات کی یاترا پر گئے تھے، تاہم سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

حادثے میں ایک شخص  کے جانبحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جن کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔