بلوچستان: کیچ سے لاپتہ 2 نوجوان بازیاب

148

دونوں نوجوانوں کو فورسز نے چھاپہ مار کر گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک سے دو نومبر 2018 کو فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دو نوجوان اسد عزیز ولد جھاڑو اورطاہر ولد سردو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے خاندانی زرائع کے حوالے سے دونوں لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے ان سب لوگوں کا شکریہ بھی ادا جو لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوششوں میں مصروف ہیں ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خواتین و بچوں کا لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے پرامن احتجاج گذشتہ کئی عرصے سے جاری ہے ۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک  طرف لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب فورسز اور خفیہ اداروں کے آپریشنز اور چھاپوں میں روزانہ لوگ لاپتہ بھی ہورہے ہیں ۔

بلوچستان کے سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا الزام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں پر عائد کرکے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے کردار ادا کرنے  کی اپیل اکثر و بیشتر کرتے رہتے ہیں ۔