بلوچستان : کوئلہ کان حادثے و فائرنگ سے 2 افراد جانبحق ، 1 زخمی

85

بلوچستان :مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں دو افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں حاجی ملیزئی مسجد کے سامنے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت بخت اللہ ولد ظاہر سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے مچھ میں مقامی کوئلہ کان میں حادثے سے دو کان کن جانبحق ہوگئے۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کان کن اپنے کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک ٹیلے سے ٹکرا گئے جس کے باعث دونوں کان کن موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے گذشتہ برس بلوچستان کوئلے کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں کے لیے سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوا تھا۔ پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل لالہ سلطان کے مطابق 2018 میں بلوچستان میں مجموعی طور پر 93 کان کن ہلاک ہوئیں۔

یاد رہے رواں سال کے پہلے مہینے میں بلوچستان کے کوئلہ کانوں میں 8 سے زائد واقعات پیش آئے تھے جن میں ایک درجن سے زائد کانکن جانبحق اور کئی زخمی ہوئے تھے جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔