بلوچستان: چوبیس گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان 

188
وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کہیں علاقوں میں لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ، چمن اور قلات میں درجہ حرارت 17، ژوب 22، سبی میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت اور پنجگور میں درجہ حرارت 23، گوادر میں 24، قلات اور جیونی میں 21، خضدار میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔