بلوچستان : پنجگور میں فورسز پر حملے کی اطلاع

152

حملے میں مقامی زرائع کے مطابق ایک اہلکار مارا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر چیری گڈاگی میں قائم فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔

حملے میں اطلاعات کے مطابق ایک اہلکار مارا گیا ۔

تاہم پاکستان کی عسکری حکام نے تاحال اس حملے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید ۔

دوسری جانب ایک مقامی زرائع نے بتایا مسلح افراد فورسز کی چوکی پر اسنائپر گن سے حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔