بلوچستان: زامران سے ایک ماہ قبل لاپتہ افراد تاحال بازیاب نہ ہو سکے

177

زامران میں ایک ماہ قبل فورسز نے چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر  گھروں کی تلاشی کے بعد درجنوں گاڑیوں ، موٹر سائیکل  اپنے ساتھ لے جانے سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

 زامران کے ایک مقامی باشندے نے دی بلوچستان پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہ  گذشتہ ماہ مارچ کی 19تاریخ کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے زامران میں چھاپہ مار کر متعدد گھروں کی تلاشی لی ۔

گھروں کی تلاشی کے بعد فورسز نے علاقے کے لوگوں کی درجنوں گاڑیوں، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامانوں کو لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

دوران چھاپہ فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا جن میں سے  چند ایک کو بعد میں رہا کردیا گیا لیکن اکبر ولد خدا بخش ، اسلام ولد اکبر ، عبدالخالق اور آدم بلوچ تاحال لاپتہ ہیں ۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومتی اداروں اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر کسی بھی قسم کوئی جرم ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے ۔