بلوچستان: خضدار سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

245

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے سینکڑوں لاشوں کو کچھ عرصہ قبل  لاوارث قرار دے کر کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت تیرہ میل میں ایدھی رضاکاروں کے ذریعے دفن کر دیا گیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے سونیجی کے قریب فیروزآباد سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ۔

مقامی انتظامیہ نے لاش کو شناخت کےلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ، اور نوجوان کے قتل کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیق کا آغاز کردیا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کو لاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اب روز کا معمول بن چکا ہے ۔

بلوچستان کے قوم پرست جماعتیں اور تنظیمیں لوگوں کو لاپتہ کرنے اور مسخ شدہ لاشوں کا الزام پاکستان کے سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں پر عائد کرتے ہیں ۔