بلوچستان : بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، 29 افراد جانبحق 75 زخمی

188
File Photo

بلوچستان میں 29 افراد کے جانبحق ہونے  کے بعد بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، دریاؤں اور ندی نالوں میں زیادہ پانی آنے سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، کچے مکانات گرگئے، سڑکیں پانی تلے گم ہوگئیں۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 4 روز تک جاری رہنے والی بارشوں سے 29 افراد جاں بحق اور 75 زخمی ہوگئے، بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئیں، ندی نالوں میں سیلابی پانی کی سطح میں کمی آنے لگی۔

بارشوں سے گوادر، سبی، پشین، دکی، ہرنائی، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، زیارت سمیت کئی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی  اور سیلاب کے سبب بیشتر دیہات زیر آب آگئے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے جبکہ نقصانات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔