بلوچستان: اورماڑہ میں پاکستانی فورسز پر حملہ ،متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

697

مسلح افراد نے فورسز پر حملے کے بعد ان کا اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اورماڑہ سے کراچی جانے والی پاکستانی فورسز  کے ایک قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق حملے میں  پاکستان نیوی ، کوسٹ گارڈ اور ائیر فورس کے اہلکار مارے گئے اور مسلح افراد ہلاک شدہ اہلکاروں کے اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔

اورماڑہ میں مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں رضوان حنیف نیوی،  محمد وسیم کوسٹ گارڈ، یوسف ائیر فورس، زبیر کوسٹ گارڈ ، علی رضا نیوی ، ہارون نیوی، وسیم نیوی، شہباز جہانگیر نیوی، زبیر عظیم ائیر فورس  اور حمزہ علی نیوی  سمیت دیگر  اہلکار شامل ہیں ۔

جبکہ اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئیں ہیں ۔

تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔