ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لہڑی کے علاقے بختیار آباد اور نوتال کے درمیان ریلوے ٹریک سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے جس کے باعث بلوچستان سے اندرون ملک جانے والے ٹرینوں کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ کراچی اور لاہور سے آنے والی ٹرینوں کو ڈیرہ مراد اور منگولی کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔
ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق سیلابی پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ہی اصل صورتحال واضع ہونے کے بعد ٹرینوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔آخری اطلاعات تک بلوچستان سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو پانچ گھنٹے تاخیر سے اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔