ایران صحافیوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ ہے – رپورٹ

118

صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک بین الااقوامی تنظیم ‘مراسلون بلا حدود’ کی طرف سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں‌ ایران کو صحافیوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جیل قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں صحافیوں، انٹرنیٹ صارفین اورسوشل میڈیا کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہتی ہیں۔

تنظیم کی طرف سے  جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس کی نسبت ایران میں صحافیوں کی گرفتاریوں کی عالمی انڈیکس میں چھ پوائنٹس کی کمی آئی۔ گذشتہ برس ایران دنیا کے 180 ملکوں کی فہرست میں صحافیوں‌ پر قدغنوں کے حوالے سے سر فہرست تھا اور اب ایران 170 ملکوں کی فہرست میں آگیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں پیشہ ور اور غیر غیر پیشہ ورصحافیوں اور سوشل میڈیا پر سنہ 2018ء کے دوران صحافیوں‌ کی پکڑ دھکڑ پر روشنی ڈالی گئی۔

رپورٹ میں ایران کو صحافیوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جیل قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جیلوں میں ڈالے گئے صحافیوں کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔ جیلوں میں تشدد اور غیر انسانی ماحول کے باعث کئی قیدی صحافیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنی ایک تقریر میں اعتراف کیا تھا کہ ایران میں صحافیوں کو نا مناسب ماحول کا سامنا ہے اور ملک میں آزانہ صحافت پر پابندیاں ہیں۔ ملک میں صرف ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل ہیں جو ریاستی نگرانی میں چل رہے ہیں۔