خواتین اور بچوں کو فورسز نے دو روز قبل حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن 3 خواتین اور 4 بچوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق آج بازیاب ہونے والے خواتین اور بچوں کو آواران کے علاقے پیراندر زیلگ سے پاکستانی فورسز نے سن رسیدہ عبدالحئی اور انکی بیٹی شہناز اور انکے ایک سال کے بیٹے فرہاد اور بیٹی صنم کو ایک اور خاتون نازل اور اس کے دس سالہ بیٹے اعجاز اور نومولود بچی ماہ دیم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پہ منتقل کیا تھا۔
واضح رہے بلوچستان سے فورسز کے ہاتھوں خواتین اور بچوں کو حراست میں لے کر اُنہیں لاپتہ کر نے کا عمل گذشتہ کچھ عرصے سے جاری ہے، جس میں متعدد خواتین کو اُن کے بچوں کے ساتھ اغواء کیا جا چکا ہے ۔