آواران: فوجی آپریشن جاری، گرفتاریوں کی اطلاعات

172

ضلع آواران میں فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کی جارہی جبکہ اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور خواتین و بچے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز پیراندر زیلگ کو محاصرے میں لیکرگھر گھر تلاشی لے رہے ہیں 20 افراد کو حراست میں میں لیا گیا ہے جبکہ آپریشن کے باعث خواتین و بچے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

آواران اور کولواہ میں آپریشن کا تازہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اورماڑہ میں پاکستانی فوج کے پندرہ اہلکار ہلاک کئے گئے اور ان ہلاکتوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے اتحاد “براس” یعنی بلوچ راجی آجوئی سنگر نے قبول کیا تھا۔ اورماڑہ حملے کے بعد پاکستان کے اعلیٰ سطحی حکام نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ آواران میں آپریشن کریں گے۔