اوستہ محمد کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اوستہ محمد کے اتنے بڑے شہر اورگردنواح کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باوجود سول ہسپتال میں ادویات کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے اور سرجن ڈاکٹرنہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ہونے والے حادثات اور واقعات کے بعد زخمیوں کو معمولی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کیا جاتا ہے جس کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ادویات کی کمی ہے جس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور یہاں بننے والا ٹراما سینٹر کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد ٹراما سینٹر کے قیام کے لئے احکامات دیں تاکہ غریب عوام کو صحت جیسی سہولیات فراہم ہو سکیں۔