اورماڑہ واقعے پر پاکستان کا ایران سے احتجاج

464

پاکستان کے وزارت خارجہ نے احتجاجی مراسلہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کو بھیج دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مسلح افراد کی جانب سے کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے مقام پر پاکستان کے مختلف عسکری اداروں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کی ہلاکت پر پاکستان کے وزارت خارجہ نے احتجاجی مراسلہ  ایران کے اسلام آباد میں واقع سفارت خانے کو ارسال کرتے ہوتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ( ایران) حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرئے ۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے اس سے قبل بھی ایران سے مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے  ۔

 پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے بات چیت کےلئے وزیر اعظم عمران خان کل سے ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان اس سے قبل بلوچستان میں ہونے والے مسلح کارروائیوں کی پشت پناہی کا الزام افغانستان و ہندوستان پر ڈالتا رہا اور اب اس نے ایران کو بھی  اس فہرست میں شامل کرلیا ۔

واضح رہے کہ اورماڑہ میں گذشتہ روز بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد ” براس” نے کوسٹل ہائی وے کو بند کرکے درجنوں بسوں سے پاکستان کے مختلف عسکری اداروں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو اتار کر ہلاک کردیا  تھا ۔

پاکستانی عسکری حکام اور میڈیا اداروں نے اول ہلاک اہلکاروں کو عام مسافر قرار دیا لیکن بعد میں پاکستان بحریہ نے تصدیقکی  کہ ان کے اہلکار اورماڑہ میں مارے گئے ہیں  ۔