الطاف حسین کی پاکستان حوالگی ، برطانیہ نے مشروط پیش کش کردی

622

پاکستان کے وزارت قانون کے زرائع کے مطابق برطانوی پیش کش پر مشاورت کیا جائے گا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقیم مہاجر رہنما اور ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین جس پر عمران فاروق کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے برطانیہ نے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ۔

برطانیہ نے الطاف حسین سمیت دو دیگر افراد جن میں محمد انور اور افتخار حسین شامل ہیں کو حوالگی کی صورت میں سزائے موت نہ دینے کی تحریری ضمانت مانگ لی ہے ۔

برطانوی محمکہ داخلہ نے کہا کہ اگر پاکستان مذکورہ تینوں افراد کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی کرائے تو ان کو حوالہ کردیا جائے گا ۔

دوسری جانب پاکستان کی حکومت نے برطانیہ کے پیش کش پر قانونی مشاورت شروع کردی ۔

 تاہم پاکستان کے وزارت قانون کے ایک زرائع کے مطابق سزائے موت کے قانون کی موجودگی میں برطانیہ کو تحریری ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔