اقوام متحدہ کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت

107

اقوام متحدہ کی جانب سے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریزا نے گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی سبزی و فورٹ منڈی میں ہونے والے بم دھماکے جس میں 20 لوگوں کی ہلاکت و 48 افراد  زخمی ہوئے تھے کی مذمت کی ۔

انہوں نے  حملے میں متاثر ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کی اور ساتھ ہی روایتی موقف کو دہراہا کہ ہم دہشت گردی جنگ میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہزار گنجی میں مذہبی شدت پسندوں کے حملے میں 20 افراد مارے گئے جن میں سے 8 کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا ۔