افغانستان : ہلمند میں امریکی بی 52 طیارہ گر کر تباہ

381

امریکی بی 52 طیارہ ہلمند صوبے میں انسداد دہشتگردی کےلئے استعمال ہورہا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے جنوبی جنگ زدہ صوبے ہلمند کے ضلع واشیر کے علاقے لَر میں امریکی بی 52 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے دعویٰ کیا کہ امریکی بی باون طیارے کو ان کے “مجاہدین” نے مار گرایا ۔

تاہم طالبان ترجمان کے دعوے کی آزاد زرائع سے تصدیق نہ ہوسکی ۔

ایک مقامی زرائع نے دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کو بتایا کہ طیارہ گرنے کے بعد اس کے ملبے کو جیٹ طیارے نے بمباری کرکے تباہ کردیا ۔