افغانستان: کندھار میں نیٹو فورسز پر حملہ

192

حملے میں تین اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے کندھار میں مسلح افراد نے نیٹو فورسز کے قافلے پر بم دھماکے سے حملہ کیا ۔

حملہ کندھار کے نواحی ضلع ڈنڈ کے علاقے کلانتر میں  کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق حملے میں رومانیہ کے فوج کے تین اہلکار زخمی ہوئیں ہیں ۔

دوسری جانب کندھار ہی ضلع تختہ پل کے علاقے بولک نیکہ میں طالبان شدت پسندوں نے افغان فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔

کندھار پولیس کے مطابق جوابی حملے میں نو طالبان مارے گئے جبکہ پانچ زخمی ہوئیں ۔

پولیس کے مطابق حملے ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہوا ۔

ادھر افغان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے کندھار میں دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔