افغانستان: طالبان رہنماء فضائی حملے میں ہلاک

187

طالبان رہنماء گذشتہ ہفتے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کےلئے طالبان کے گورنر مولانا شراف الدین تقی جو کہ گذشتہ ہفتے ضلع موسی قلعہ بازار میں ایک فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے موسی قلعہ بازار کے قریب طالبان کے ایک اجلاس کو جنگی طیارے نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں طالبان کے سرکردہ صوبائی رہنما حافظ راشد اپنے پانچ ساتھیوں سمیت مارے گئے جبکہ شراف الدین تقی زخمی ہوئیں تھے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل طالبان کے معروف جنگی کمانڈر ملا منان کو بھی امریکی فورسز نے فضائی حملے میں مارا تھا ۔

حالیہ چند وقتوں سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات مخالف طالبان رہنماوں کو  نشانہ بنانے میں تیزی آئی  ہے ۔