افغانستان : بادغیس میں طالبان کے حملے میں 35 اہلکار ہلاک

218
File Photo

ضلعی سربراہ نے میڈیا نمائندہ کو بتایا کہ گذشتہ دو ماہ سے کابل میں اعلی حکام کو خطرے سے آگاہ کیا جارہا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بادغیس کے ضلع بالا مرغاب میں طالبان کے حملے میں 35 فورسز کے اہلکار مارے گئے جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوئیں ہیں ۔

بالا مرغاب کے ضلعی کمشنر عبدالوارث شیرزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سے یہاں پہ موجود خطرے سے کابل میں اعلی حکام کو آگاہ کیا تھا لیکن اس جانب کوئی توجہ نہ دی گئی جس کے سبب آج 35 اہلکار مارے گئے ۔

دوسری جانب صوبہ بغلان میں ایک بم دھماکے میں دو بچوں سمیت دو خواتین زخمی ہوئیں ۔