حیدر آباد: رینجرز کی گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – ایس آر اے

375

سندھ کی آزاد، خودمختیار، سیکیولر اور جمہوری ریاست کے قیام تک اس قسم کی کاروائیاں جاری رہینگی – سوڈھو سندھی

سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں سندھ کے شہر حیدر آباد میں گذشتہ رات ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ رات ٹی ٹی سی کالیج کوٹڑی، جامشورو میں جہاں پاکستان رینجرز نے اپنا کیمپ بنایا ہوا ہے، اُس کے گیٹ کے قریب رینجرز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہم پنجاب اور اُس کے فاشٹ فورسز کو سندھ دھرتی سے نکل جانے کے لیے خبردار کرتے ہیں۔

سوڈھو سندھی کا مزید کہنا ہے کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی آزاد، خودمختیار، سیکیولر اور جمہوری ریاست کے قیام تک اس قسم کی کارواٸیاں اور مزاحمتی جنگ جاری رکھنے والے عزم کو دہراتی ہے۔