بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارکے مرکزی چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج بلوچستان نااہل و نام نہاد جمہوری حکمرانوں کی وجہ سے انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہیکہ یہاں پر عملا مارشلا نافذ ہے اسلام آباد محلاتی سازشیں رچاکر بلوچستان میں سیاسی عمل کی بیغ کنی کے ایجنڈے پر روز اول سے ہی روبہ عمل رہی ہے سیاسی قیادت و کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون،جھوٹے مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں قومی فکر و سماجی شعور کا راستہ روکنے کے لئے جدید اعلی فنی پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں کے قیام سے گریز،قبائلی و جاگیردارانہ نظام کے عوام دشمن ادارے کی سرپرستی اور اس کو مسلسل توانائی فرائم کرنا،قبائلی رنجشیں پیدا کرکے کشت و خون اور برادر کشی کی بازار گرم کرانا اور جمہوری سیاسی عمل میں مداخلت بنیادی طور پر بلوچستان میں سیاسی عمل اور جمہوری جدوجہد کو سبوتاژ کرنا ان کا ہمیشہ شیوہ رہا ہے اب بلوچستان حکومت بھی اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر بلوچستان میں سیاسی و جمہوری عمل کو روکنے کی کوشش میں مصروف نظر آتا ہے کیمپس پولیٹکس کی وجہ سے بلوچستان میں بڑے بڑے قدآور سیاسی قیادت و رہنما پیدا ہوئے جنہوں ہر معاذ و جگہ پر اپنا لوہا منوایا لیکن موجود نام نہاد جمہوری حکومت نے کیمپس پولیٹکس کو ختم کرنے کے لئے اظہار رائے پر پابندی عائد کرکے بلوچستان کو بہت بڑے سیاسی بحران کی طرف لیگیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے بلوچستان سے سیاست و شعور کا خاتمہ کرکے قبائلی و جاگیردارانہ افراد کو عوام پر مسلط کرکے بلوچستان کے سائل و وسائل کو لوٹنے کی گہری سازش رچی جارہی ہے لیکن بی ایس او(پجار) ان کے ان گھناونے مقاصد کی تکمیل نہیں ہونے دیگی ہم اس صورتحال کو تمام قوم پرست جمہوری قوتوں کے لئے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہے کہ یہ صورتحال کسی ایک خاص تنظیم کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ امر یہاں کے تمام قوم دوست سیاسی قوتوں کے لئے ایک بھیانک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے ہم سمجتھے ہیکہ یہ گھمبیر صورتحال یہاں کے تمام قوم دوست سیاسی تنظیموں کو اس ضمن میں مشترکہ پالیسی و حکمت عملی مرتب کرنے کی دعوت دیتی ہے تاکہ ایک وسیع جامع متفقہ و مشترکہ سیاسی حکمت عملی کی توسط سے سیاسی عمل کو ثبوتاژ کرنے کی سازش کا مقابلہ کرکے اسے ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین
بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملے
خبر رساں اداروں روئیٹرز اور اے ایف بی کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
عراقی سکیورٹی...
افغانستان پر پاکستانی حملے امریکی و صہیونی ملی بھگت کا نتیجہ ہیں۔ وحید بلوچ
بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر وحید بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان پر پاکستانی حملے امریکہ اور صہیونی قوتوں کی ملی بھگت سے ہو...
کابل: بحالی مرکز پر فضائی حملہ، 400 افراد جاں بحق، 250 زخمی
افغانستان کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے کہا ہے کہ کابل میں ایک منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز پر ہونے...
کابل: پاکستانی فضائیہ کے حملے میں منشیات کے بحالی مرکز پر ۲۰۰ سے زائد...
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز (ڈرگ ری ہیبلیٹیشن...
6 مارچ سے 16 مارچ کے دوران اٹھارہ عسکری کارروائیوں میں قابض فوج کے...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا ہے کہ سرمچاروں نے 6 مارچ...


















































