کیچ : ٹریفک حادثے میں 4 افراد جانبحق، 4 زخمی

176

 حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میرانی ڈیم روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آنے کے سبب 4 افراد جانبحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 4 زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے میں زخمی اور جانبحق ہونے والے تمام افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔