کیچ میں فوجی آپریشن جاری

159

فوجی آپریشن تمپ کے پہاڑی سلسلوں میں کی جاری ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

آپریشن میں فورسز کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں فضائی کمک بھی حاصل ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ تمپ کے علاقے کلبر، شاہ آپ اور آپسن کہن میں آپریشن کی جارہی ہے. فورسز نے مذکورہ علاقوں کو مکمل گھیرے میں لیکر آمدورفت کے راستوں کو بند کردیا ہے جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام بند ہونے کے باعث بروقت تک معلومات تک رسائی نہیں ہوپارہی ہے۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن تواتر کیساتھ جاری ہیں گذشتہ روز کوہستان مری اور دشت کے علاقے مزن بند اور دیگر علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔

سرکاری حکام کی جانب سے مذکورہ آپریشنوں کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ بلوچ سیاسی حلقوں کی جانب سے انہیں غیر اعلانیہ آپریشن قرار دیکر خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔