کیچ : فورسز کے ہاتھوں لاپتہ دو افراد بازیاب

91

دو روز قبل سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے 2 افراد بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

بازیاب ہونے والے افراد کی شناخت بالگتر لوپ کے رہائشی امیر بخش ولد دین محمد حمید ولد ملانور کے نام سے ہوئی ۔

زرائع کے مطابق امیر بخش اور حمید کے ساتھ حراست بعد لاپتہ ہونے والے انکا تیسرا ساتھی نورخان ولدمحمد مراد تاحال لاپتہ ہے ۔