کیچ :فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

123

فورسز نے کیچ  ایک شخص کو  حراست میں لینے کے  بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ میں فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے فورسز نے  ایک گھر پر چھاپہ مار کر شئے ولد دینار نامی شخص کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

علاقائی  ذرائع کے مطابق دوران تلاشی فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا عمل طویل عرصے سے جاری ہے اور مختلف علاقوں سے لوگوں کو گرفتارکرنے کے بعد سالوں تک لاپتہ رکھا جاتا ہے، جس کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں طویل عرصے سے جدو جہد کر رہی ہیں ۔