کوہلو: فورسز کی اسلحہ و گولہ برآمدگی کا دعویٰ

206

کارروائی حساس اداروں کی اطلاع پر لیویز فورسز نے کی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

فورسز حکام کے مطابق حساس اداروں  کی اطلاع پر لیویز فورس نے کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقے سوراف نالہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پرکارروائی کی، دوران کارروائی کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دوران کارروائی شدت پسندوں کے ٹھکانے سے برآمد ہونیوالے اسلحہ اور گولہ بارود میں سکیل راونڈ 2500، آر پی جی سیون گولہ 14 عدد، آر پی جی سیون گن 2 عدد، 10۔7 گن 170، دستی بم 5 عدد، اینٹی ٹینک مائن 1 عدد، اینٹی پرسنل مائن 1 عدد، جی تری گن 3 عدد، Bm گن 1 عدد، بی ایم 12 گولہ 1 عدد شامل ہیں۔