کوئٹہ ہزار گنجی سے شہید دوریش مری کی والدہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

378

شہید درویش کی والدہ کے ہمراہ فورسز نے ایک اور بچی اور دو مردوں کو بھی لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں چھاپہ مارکر شہید درویش مری کی والدہ بی بی بانو بنت بنگئو مری ، بی بی نازو بنت فیض محمد مری عمر 16 سال اور 55 سالہ فاضل مری ولد الئے کو بیٹے سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں بلوچ خواتین و بچوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔