کوئٹہ : گیس لیکج سے ایک شخص جانبحق

129

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سردیوں کے موسم میں اکثر و بیشتر گیس لیکج سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کاسی روڑ مدنی گلی میں گھر میں گیس لیکج کے سبب دھماکے سے چار بچے جھلس گئے ۔

گیس لیکج دھماکے سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔

ایدھی زرائع کے مطابق کمرے میں موجود پانچ افراد جھلس گئے، جن میں باپ اپنے چار بچوں سمیت شامل ہے ۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں سردیوں کے موسم میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور لوگوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے گیس لیکج سے اموات ہوجاتے ہیں ۔

تاہم دوسری جانب ہر سال سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے اخبارات و ٹی وی سمیت مختلف ذرائع سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین بھی کی جاتی ہے ۔