کوئٹہ و ماشکیل میں حادثات ، 2 افراد جانبحق دو زخمی

625

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں دو افراد جانبحق جبکہ دو زخمی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے شہر ماشکیل میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔

ماشکیل میں حادثہ بگ کے مقام پہ پیش آیا جہاں زمباد گاڑی الٹنے سے عبدالروف ولد خدانظر کشانی سکنہ سوران جانبحق ہوئے ۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس میں ٹرک و موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ دو زخمی ہوئیں ۔

جانبحق شخص کی عبدالرازق کے نام سے ہوئی ۔

مغربی بائی پاس میں پیش آنے والے حادثے میں زخمی افراد کو ایدھی کے رضا کاروں نے بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے