بلوچستان کے کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق دکی میں کوئلہ کان میں کام کرنے والا ایک مزدور رسی کی زد میں آکر جانبحق ہوگیا ۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والا روزی خان ولد سعد اللہ کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی ۔
دریں اثناء کوئٹہ کے مغربی بائی پاس میں سمینٹ کے بلاک بنانے والی فیکٹری کا ملازم علی گل کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا ۔
ریسکیو زرائع نے لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب آئے روز وہاں کام کرنے والے مزدور اپنی جانوں سے دھو بیٹھتے ہیں ۔