کوئٹہ : مختلف حادثات میں 2 افراد جانبحق، 3 زخمی

113

کوئٹہ اور دکی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق اور تین افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے شامل ہیں جبکہ دکی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ سریاب روڈ پر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

دری، اثناء دکی کے علاقے لونی میں مرجانزئی کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ خان ولد عمر قوم مرجانزئی موقعے پر جانبحق ہوگیا۔

لیویز حکام واقعے کے حوالے سے کاروائی کررہے ہیں تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔