کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3527 دن مکمل

144

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3527 دن مکمل ہوگئے سول سوسائٹی کے وفد نے کیمپ کا دورہ کرکے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

کیمپ آئے وفد سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان قوموں کو دنیا کبھی یاد نہیں کرتی جو ظلم سہتے ہیں یا ظالم کے ظلم میں شریک ہوتے ہیں بلوچ قوم نے ظلم سہنے کے بجائے اپنے ماؤں کے آزادی کو تڑپ کو سمجھ کر وطن کے قربانی کے لئے تیار ہوگئے جب ان کے بھائیوں کے لاشیں ظالم بے ضمیری کے حدود پار کرکے مسخ شدہ حالت میں ویرانوں میں پھینک دیتے ہیں اور بہنیں اپنے بھائی کے ساتھ دشمن کے لئے دیوار بن جاتے ہیں اور جہدو جہد کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا آج ریاست کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکاؤڈ نوجوانوں کو اغواء کرکے اس مصنوعی اسلامی ریاست میں بنے ٹارچ سیلوں میں شدید قسم کے ٹارچر دیکر شہید کرتے ہیں یا کسی اجتماعی قبر میں زندہ دفن کرتے ہیں یا تو انہیں مار کر جنگلی جانوروں کے حوالے کیا جاتا ہے جہاں جانور انہیں نوچ کر کھا جاتے ہیں۔