کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3525 دن مکمل

84

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے بلوچستان سے لاپتہ ہونیوالے افراد کی بازیابی کیلئے لگائی گئی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3525 دن مکمل ہوگئے – خضدار سے سماجی ورکروں کے وفد نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی –

لاپتہ افراد کے کیمپ آیے وفد سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے غیر مہذب غیر فطری مافیا نما ریاست سے اچھائی کی امید رکھنا محال ہے مگر مقصد کے حصول کے لیے اجتماعی بنیادوں پر سخت سے سخت فیصلے ہمیشہ اہم ثابت رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیں بازو کے جماعتوں اور ترقی پسند طاقتوں کی جانب سے اظہار یکجہتی اور بے پناہ انسانی ہمدردیوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئی بھی غلام قوم علم جیسے ہتھیار سے لیس ہو تو کوئی بھی اسے زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا کیونکہ علم ہی آگاہی اور شعور کو جنم دیتا ہے وہ شعور جو سوال اٹھاتا ہے کہ میں انسان ہوکر دوسرے انسانوں کا غلامی کیوں قبول کروں جب عقل سوال اٹھانے لگتا ہے تو پھر وہی عمل خود ہی اس کا اگلا قدم بن جاتا ہے اسی لئے بالادست قوتوں کو علم سے ہمیشہ خطرہ رہتا ہے اور وہ اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں-